مقبوضہ جموں و کشمیر

مقبوضہ جموں وکشمیر :مودی حکومت نے مزید تین سرکاری ملازمین برطرف کر دیے

سری نگر، 26 فروری (کے ایم ایس)نریندر مودی کی زیر قیادت فسطائی بھارتی حکومت نے بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں اپنے ہندو توا ایجنڈے کو عملی جامہ پہنانے کیلئے مزید تین کشمیری سرکاری ملازمین کو بے بنیاد الزامات کے تحت ملازمت سے برطرف کر دیا ہے۔ کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق تین سرکاری ملازمین محکمہ سماجی بہبور سے وابستہ سید سلیم اندرابی، پبلک ورکس ڈیپارئمنٹ کے جونیئر انجینئر منظور احمد یتو اور ایک سرکاری مڈل سکول کے استاد عارف شیخ کو برطرف کیا گیا۔ حکام نے دو روز قبل جموں خطے کے ضلع رام بن میں بھی ایک سرکاری استاد کو مودی حکومت کی ناروا پالیسیوں پر تنقید کرنے کے الزام میں معطل کر دیا تھا۔یاد رہے کہ مودی حکومت اب تک بیسیوں کشمیری ملازمین کو تحریک آزادی سے وابستگی کی پاداش میں برطرف کر چکی ہے۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button