مقبوضہ جموں و کشمیر

بھارتی فورسز نے جنوری 2022سے300سے زائد کشمیریوں کو گرفتار کیاہے

سرینگر08جون (کے ایم ایس) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارتی فورسز اور ایجنسیوں نے جنوری 2022سے محاصرے اور تلاشی کی کارروائیوں کے دوران 300سے زائد کشمیریوں کوگرفتار کیاہے جن میں کئی حریت رہنما اور تین خواتین بھی شامل ہیں۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارتی فوجیوں ، پیراملٹری فورسزاور پولیس کے اہلکاروں اورنام نہادتحقیقاتی ایجنسیوں نے وادی کشمیر اور جموں کے مختلف علاقے میں گھروں پر چھاپوں کے دوران 300سے زائد کشمیریوں کو گرفتار کیا جن میں کل جماعتی حریت کانفرنس کے رہنما غلام احمد گلزار ، مشتاق الاسلام ، محمد شریف سرتاج ،انسان حقوق کے کارکن محمد احسن اونتو،سول سوسائٹی کے رکن بابو سنگھ اور تین خواتین شامل ہیں۔بھارتی حکام نے ان پر پبلک سیفٹی ایکٹ اور غیر قانونی سرگرمیوں کی روک تھام کا قانون (یو اے پی اے) جیسے کالے قوانین لاگوکردیے۔ انہیں کشمیری عوام کے لئے اقوام متحدہ کی طرف سے تسلیم شدہ حق خود ارادیت کا مطالبہ کرنے پر بھارت اور مقبوضہ جموں وکشمیر کی مختلف جیلوں میں نظربند کیاگیا ہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button