مقبوضہ جموں و کشمیر

یواے پی اے ٹریبونل نے جماعت اسلامی مقبوضہ کشمیر پر پابندی کو درست قراردیدیا

jam-iiojk

سرینگر:غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں غیر قانونی سرگرمیوں کی روک تھام کے ٹربیونل نے بھارتی وزارت داخلہ کی طرف سے کالے قانون یو اے پی اے کے تحت جماعت اسلامی مقبوضہ کشمیر پر پابندی عائد کرنے کے احکامات کو درست قراردیدیا ہے ۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق ٹربیونل نے بھارتی حکومت کی طرف سے جماعت اسلامی مقبوضہ کشمیر کو غیر قانونی تنظیم قراردینے اور اس پر غیر قانونی سرگرمیوں کی روک تھام کے ایکٹ کے تحت پانچ سال کی پابندی اور اس پابندی میں مزید پانچ سال کی توسیع کے احکامات کو برقراررکھا ہے۔
واضح رہے کہ بھارتی وزارت داخلہ نے 28فروری 2019کو جماعت اسلامی مقبوضہ کشمیر کو غیر قانونی تنظیم قراردیتے ہوئے اس پر پانچ سال کی پابندی عائد کی تھی۔اسکے بعد 28فروری2024کو اس پابندی میں پانچ سال کی توسیع کی گئی تھے ۔ یو اے پی اے ٹریبونل نے جماعت اسلامی پر پابندی اور اس میں توسیع کے بھارتی حکومت کے احکامات کو برقراررکھا ہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button