مقبوضہ جموں و کشمیر

مقبوضہ کشمیر:قابض انتظامیہ نے چار کشمیری اساتذہ کو ملازمت سے برطرف کر دیا

سرینگر17جنوری (کے ایم ایس)
غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں قابض انتظامیہ نے مقامی کشمیری ملازمین کی جبری برطرفیوں کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے وادی کشمیر میں مزید چار اساتذہ کو ان کی ملازمتوں سے برطرف کردیا ہے ۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق ڈائریکٹر آف اسکول ایجوکیشن کشمیر نے سرینگر میں جاری ایک حکم نامے میں کہا ہے کہ اساتذہ کو ڈیوٹی سے غیر حاضر ی کی وجہ سے برطرف کیاگیا ہے ۔جن اساتذہ کو ملازمتوں سے جبری طور پر برطرف کیا گیا ان میں کپواڑہ کے اسحق پرویز میر، ضلع بڈگام کے محمد سلیم ڈار، شازیہ شفیق اور فاطمہ جمیل شامل ہیں۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button