مقبوضہ جموں و کشمیر

مقبوضہ کشمیر : محاصروں ،چھاپوں کے علاوہ بجلی کی بندش نے کشمیریوں کی پریشانیوں میں اضافہ کردیا

سرینگر09 جون (کے ایم ایس)بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں قابض بھارتی فورسز کی طرف سے محاصروں اور تلاشی کی نہ ختم ہونے والی کارروائیوں کےساتھ ساتھ بجلی کی طویل بندش نے کشمیریوں کو معاشی طور پر سخت نقصان پہنچایا ہے۔
کشمیر کے مختلف حصوں میں کول پوائنٹ مالکان نے بجلی کے غیر طے شدہ بریک ڈاو¿ن کی وجہ سے آئس کریم کا ذخیرہ کرنا بند کر دیا ہے ۔ کچھ کا خیال ہے کہ بجلی کی طویل لوڈ شیڈنگ کشمیریوں کو معاشی طور پر بدحال کرنے کا مودی کی فسطائی حکومت کا دانستہ اقدام ہے۔
ایک کول پوائنٹ کے مالک عاشق حسین نے کہا اگر آئس کریم پگھل جائے تو اسے ذخیرہ کرنے کا کوئی فائدہ نہیں ہے۔ انہوںنے کہا کہ کہ ہم نے بار بار اور غیر شیڈول بجلی کی بندش کی وجہ سے آئس کریم کی فروخت بند کر دی ہے۔انہوں نے کہا کہ وہ بڑے پیمانے پر نقصانات دیکھ رہے ہیں اور انتظامیہ کوئی توجہ نہیں دے رہی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں بجلی کے اچانک بریک ڈاو¿ن سے انہیں تقریباً30ہزار روپے کا نقصان ہوا ہے۔
ہندواڑہ میں ایک مشہور آئس کریم ”دیسی “بازاروں سے غائب ہو گئی ہے کیونکہ بار بار بجلی کی کٹوتی کی وجہ سے مالکان نے اسے بنانا بند کر دیا ہے۔
ہندواڑہ کے گاو¿ں یارو سے تعلق رکھنے والے بلال احمد نے بتایا کہ ”دیسی“ کے نام سے مشہور آئس کریم کی ذائقے اور معیار کی وجہ سے بہت زیادہ مانگ ہے لیکن بدقسمتی سے بجلی کی قلت کے باعث انہوں نے سپلائی کم کر دی ہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button