مقبوضہ جموں و کشمیر
مقبوضہ جموں وکشمیر: پراسرار دھماکے میں زخمی ہونے والا شہری دم توڑ گیا
سرینگر05 مارچ (کے ایم ایس) بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں گزشتہ ماہ سوپور کے علاقے وارپورہ میں ایک پراسرار دھماکے میں زخمی ہونے والا شہری محمد جمال ڈار آج سری نگر کے صورہ اسپتال میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔
پچاس سالہ محمد جمال ڈار 23 فروری کو اپنے گھر کے احاطے میں سبزیوں کی کھیاری کی زمین کھودتے ہوئے ایک پراسرار دھماکے میں زخمی ہوا تھا۔انہیں فوری طور پر سب ڈسٹرکٹ ہسپتال سوپور منتقل کیا گیا تھا جہاں سے انہیںصورہ ہسپتال سرینگر ریفر کیا گیا تھا جہاں وہ آج چل بسے ۔