مقبوضہ جموں و کشمیر
بارہمولہ : بی ایس ایف کے اسسٹنٹ سب انسپکٹر کی خودکشی کی کوشش
سرینگر 16 دسمبر (کے ایم ایس)بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر کے ضلع بارہمولہ میں بھارتی بارڈر سیکورٹی فورسز (بی ایس ایف) کے ایک اسسٹنٹ سب انسپکٹر نے اپنی سروس رائفل سے خودکشی کی کوشش کی۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق اے ایس آئی شیوا یادو نے ضلع کے علاقے ا±وڑی میںاپنی پوسٹ پر دوران دیوٹی اپنے سینے میں دو گولیاں ماردیں۔ایک بھارتی پولیس اہلکار نے بتایا کہ اسسٹنٹ سب انسپکٹر کو تشویشناک حالت میں سرینگر کے 92 بیس ہسپتال منتقل کیا گیا۔