بھارت

عالمی برادری اب مودی حکومت کے ہندوتوا نظر یہ پر نظر رکھے ہوئے ہے،سی پی آئی ایم

نئی دلی 10جون (کے ایم ایس)
کمیونسٹ پارٹی آف انڈیامارکسسٹ نے کہاہے کہ بھارت کی حکمران جماعت بھارتیہ جنتاپارٹی کے لیڈروں کی طرف سے توہین رسالت پر جاری تنازعہ کے بعد عالمی برادری اب مودی حکومت کے ہندوتوا ایجنڈے پر نظررکھے ہوئے ہے ۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق سی پی آئی-ایم نے نئی دہلی میں جاری ایک بیان میں کہا کہ بی جے پی کی زیرقیادت بھارتی حکومت کو بیشتر اسلامی ممالک بشمول سعودی عرب،متحدہ عرب امارات، قطر، کویت، ترکی،پاکستان ، انڈونیشیا، ملائیشیا ،ایران، عراق اوردیگر کی طرف سے سخت سفارتی ردعمل کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ بھارت میں حکام نے کانپور میں مسلمانوں کے احتجاجی مظاہروں پرطاقت کا وحشیانہ استعمال کیا ہے اور نیشنل سیکورٹی ایکٹ کے تحت متعدد مسلمانوں کو گرفتار کرلیا گیاہے۔قطر، کویت ،پاکستان اور متعدد اسلامی ممالک کی طرف سے بھارتی سفارتکاروںکو توہین رسالت پر شدید ردعمل ظاہر کئے جانے کے بعد مودی حکومت نے 05جون کوبی جے پی کی ترجمان نوپورشرما کی رکنیت معطل اور دہلی میڈیا یونٹ کے سربراہ نوین جندال کو پارٹی سے نکال دیاتھا۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button