بھارت

انڈین یونین مسلم لیگ نے متنازعہ شہریت ترمیمی ایکٹ کیخلاف سپریم کورٹ میں درخواست دائر کردی

Suprem court of India

نئی دلی:انڈین یونین مسلم لیگ نے مودی حکومت کی طرف سے نافذ کئے گئے متنازعہ شہریت ترمیمی ایکٹ پر عمل درآمد رکوانے کیلئے بھارتی سپریم کورٹ میں درخواست دائر کی ہے ۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق انڈین یونین مسلم لیگ نے سپریم کورٹ میں دائر کی گء اپنی درخواست میں کہا ہے کہ شہریت ترمیمی ایکٹ 2024 میں واضح طور پر صرف مخصوص مذہبی گرپوں سے تعلق رکھنے والے طبقے کو غیر منصفانہ طورپرفائدہ دیاگیا ہے جوکہ دستور ہند کے آرٹیکل 14 اور 15 کی سنگین خلاف ورزی ہے۔ متنازعہ قانون شہریت کے خلاف تقریبا 250درخواستیں سپریم کورٹ میں زیر التوا ہیں۔درخواست میں شہریت ترمیمی ایکٹ کو غیر آئینی قراردینے کی استدعا کی گئی ہے کیونکہ اس سے غیر معمولی صورتحال پیدا ہو گی جس میں ایسے افراد جنہوں نے غیر قانونی قانون اور قواعد کے تحت شہریت حاصل کی ہو گی ، انکی شہریت منسوخ کی جاسکتی ہے ۔درخواست میں مزید کہاگیاہے کہ متنازعہ شہریت ترمیمی قانون کے نفاذ کومعزز عدالت کی طرف سے کسی حتمی فیصلے تک موخر کیا جانا چاہیے ۔
واضح رہے کہ شہریت ترمیمی ایکٹ 2019 کے تحت31دسمبر 2014کو یا اس سے قبل پاکستان، بنگلہ دیش اور افغانستان سے آنے والے غیر مسلم تارکین وطن کو شہریت کا حق دیا گیا ہے ۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button