بھارت

اتر پردیش: نامعلوم مسلح افرد نے دن دیہاڑے ایک شخص کو کار کے اندر قتل کر دیا

Up short dead a man in Car

لکھنو : بھارت میں بی جے پی کی حکومت والی ریاست اتر پردیش میں نامعلوم مسلح افراد نے دن دیہاڑے ایک شہری کو اس کی کار کے اندر گولیاں مار کر قتل کر دیا۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق تین نامعلوم افراد نے سورج بھان نامی شخص پر آج (جمعہ )دن دیہاڑے اس وقت فائرنگ کی جب وہ ریاست کے شہر نوئیڈا سیکٹر 104 میں ایک جم سے اپنی کار میں واپس گھر لوٹ رہا تھا ۔سورج بھان کو اپنی کار کے اندربیٹھتے ہی گولیاں مار دی گئیں۔ پولیس کی ایک ٹیم نے موقع پر پہنچ کر اسے ہسپتال منتقل کیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔پولیس نے قتل کا مقدمہ درج کر لیا ہے۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button