بھارت

گوتریس کابھارت میں مسلم مخالف تشدد کے خاتمے زور

اقوام متحدہ 15 جون (کے ایم ایس)اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے بھارت میں مودی حکومت کی طرف سے مسلمانوں کے گھروں کو بلڈوز کرنے کی جاری مہم کے تناظر میں ملک میں مذہبی اختلافات کی وجہ سے ہونے والے کسی بھی تشدد کو روکنے کے اپنے مطالبے کا اعادہ کیا ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے ترجمان Stephane Dujarricنے پریس بریفنگ کے دوران کہا کہ گوتریس نے مذہب کے مکمل احترام اورکسی بھی قسم کی نفرت انگیز تقریر یا اشتعال انگیزی کے خلاف بات کی ہے۔ انہوںنے کہا کہ سیکرٹری جنرل نے یقیناً کسی بھی قسم کے تشدد کو خاص کر وہ تشدد جومذہب کی آڑ میں کیا جائے کی مخالفت کی ہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button