بھارت

مودی کی بی جے پی کو اقتدار سے بے دخل کرنا سب سے بڑی حب الوطنی ہے: کیجریوال

نئی دلی :
بھارت میں عام آدمی پارٹی کے رہنماء اورنئی دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال نے کہا ہے کہ آئندہ سال نریندر مودی کی بھارتیہ جنتاپارٹی کو اقتدار سے بے دخل کرنا سب سے بڑی حب الوطنی ہے۔
کیجریوال نے کہا کہ آئندہ سال 2024میں الیکشن قریب آرہے ہیں اور ان میں بی جے پی کو اقتدار سے بے دخل کرنا سب سے بڑی حب الوطنی ہے۔انہوں نے کہا کہ ملک کے عوام نے 2014 اور 2019 میں بی جے پی کو بھاری اکثریت سے جتوایاتھا تاہم بی جے پی نے ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کی بجائے نفرت کو فروغ دیا جس کی وجہ سے آج لوگ آپس میں لڑ رہے ہیں ۔انہوں نے کہاکہ بی جے پی کے اقتدار میں آنے سے قبل معاشرے میں اس قدر تقسیم اور نفرت نہیں پائی جاتی تھی اور نہ ہی اتنی زیادہ غنڈہ گردی، کرپشن اور لوٹ مار تھی ۔انہوں نے کہاکہ آج ملک میں کہیں امن نہیں ہے اورامن نہ ہو تو ملک ترقی نہیں کر سکتا۔ اروند کیجریوال نے مزید کہاکہ اس وقت ملک کا کوئی طبقہ بھی بی جے پی سے خوش نہیں ہے کیونکہ اس نے ملک کی معیشت سمیت ہر شعبے کو تباہ کر دیا ہے۔انہوں نے پھر کہا کہ سب سے بڑی حب الوطنی بی جے پی کو 2024میں اقتدار سے بے دخل کرنا ہے۔ تب ہی ملک ترقی کرے گا۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button