مقبوضہ جموں و کشمیر

بھارت: فوج میں بھرتیوں کے نئے نظام کے خلاف احتجاجی مظاہرے پھوٹ پڑے

نئی دلی 17جون ( کے ایم ایس )بھارتی فوج میں بھرتیوں کے لیے متعارف کرائے گئے نئے نظام کے خلاف زبردست احجاجی مظاہرے پھوٹ پڑے ہیں اور سیکڑوں افراد نے احتجاج کرتے ہوئے سڑکیں اور ریلوے لائنیں بلاک کردیں۔
وزیر اعظم نریندر مودی نے رواں ہفتے فوج میں 13 لاکھ 80 ہزار بھرتیوں کا اعلان کیا تھا جس کا مقصد اہلکاروں کی اوسط عمر کم کر کے پینشن اخراجات کم کرنا تھا۔
ریاست بہار کے ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل پولیس سنجے سنگھ نے بتایا کہ تقریباً ایک درجن مقامات پر مظاہرے پھوٹ پڑے ۔ مظاہرین نے سڑکیں اور ریلوے ٹریکس بلاک کردیے ۔انہوں نے مزید کہا کہ مظاہرین نے ایک جگہ ٹرین کی ایک بوگی کو نذرِ آتش کیا اور ایک ریلوے اسٹیشن میں توڑ پھوڑ کی۔
بھرتیوں کیلئے متعارف کرائے گئے نئے نظام کا نام ”اگنی پتھ“ ہے جس کے تحت 17 سے 21 سال کی عمر کے مرد و خواتین کو 4 سال کی مدت کے لیے فوج میں بھرتی کیا جائے گا اور صرف ایک چوتھائی تعداد طویل مدت کے لیے بھرتی کی جائے گی۔
قبل ازیں بھارتی فوج، بحریہ اور فضائیہ میں سپاہی سب سے نچلے درجے سے 17 سال کے لیے بھرتی ہوتے تھے۔مدت ملازمت میں اس کمی نے بھرتی کے خواہش مند افراد میں سخت اضطراب پیدا کردیا ہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button