مقبوضہ جموں و کشمیر

بھارت میں ایک دن میں کورونا وائرس کے 13ہزار سے زائد کیس رپورٹ

 

coronavius-c

نئی دہلی 18جون (کے ایم ایس)بھارت میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے اورہفتے کے روزنئے مریضوں کی تعداد 13ہزار سے تجاوز کر گئی۔
کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق بھارتی وزارت صحت کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24گھنٹے کے دوران پورے بھارت میں 13ہزار216نئے کیسزسامنے آئے ہیں جس سے وبا سے متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد4کروڑ 32لاکھ83ہزار793ہوگئی ہے۔بھارتی وزارت صحت کے اعداد و شمار سے پتہ چلتا ہے کہ زیادہ تر کیسزریاست کیرالہ ، مہاراشٹرا اور دہلی سے رپورٹ ہوئے ہیں۔ایک دن پہلے بھارت میں 12ہزار213نئے کیس درج ہوئے تھے۔وبا کی وجہ سے روزانہ اموات کی تعداد میں بھی اضافہ ہورہا ہے اور گزشتہ 24گھنٹے کے دوران 23 افراد ہلاک ہوئے ہیں جس سے اموات کی مجموعی تعداد5لاکھ 24ہزار840ہو گئی ہے۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button