مقبوضہ جموں و کشمیر

مقبوضہ جموں وکشمیر:ایس آئی اے کے فلاح عام ٹرسٹ کے دفاتر،گھروں پر چھاپے

download (2)سرینگر21ستمبر(کے ایم ایس) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بدنام زمانہ ریاستی تحقیقاتی ادارے ایس آئی اے نے بھارتی پولیس اور پیراملٹری فورسز کے ساتھ ملکر مختلف علاقوں میں فلاح عام ٹرسٹ کے دفاتر اورگھروں پر چھاپے مارے۔
کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق یہ چھاپے سرینگر، بارہمولہ، اسلام آباد، کولگام اور جموں میں فلاح عام ٹرسٹ کے دفاتراور مختلف گھروں پر مارے گئے۔فلاح عام ٹرسٹ جماعت اسلامی مقبوضہ جموں و کشمیر کا قائم کردہ ایک ادارہ ہے جو پورے مقبوضہ علاقے میں سینکڑوں تعلیمی ادارے اور اسکول چلاتا ہے۔ ایس آئی اے نے بدھ کو بھی جموں کے علاقے بھٹنڈی میں مختلف گھروں پر چھاپے مارے اور چھاپے مارنے کا یہ سلسلہ اب بھی جاری ہے۔ مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button