بھارت

بھارت:صنعتکار کی اگنی پتھ کے خلاف بڑے پیمانے پر احتجاج ختم کرانے کی پیشکش

نئی دہلی20جون(کے ایم ایس)مودی حکومت کی نئی فوجی بھرتی اسکیم ”اگنی پتھ”کے خلاف بڑے پیمانے پر جاری احتجاج کے دوران صنعتکار آنند مہندرا مودی حکومت کو بچانے کے لیے سامنے آئے اور چار سال بعد فارغ ہونے والے فوجیوں کو نوکری دینے کی پیشکش کی ۔
بھارتی حکومت کی جانب سے نئی سکیم کے اعلان کے بعد پورے بھارت میں بڑے پیمانے پر احتجاجی مظاہرے ہوئے۔ نئی سکیم کے تحت 17.5سے 21سال کے عمرکے نوجوانوں کو فوج میں چار سال کے لیے بھرتی کیا جائے گا۔چار سال کے بعد75فیصد فوجیوں کو تقریبا 12 لاکھ روپے کی رقم کے ساتھ نوکری سے نکالا جائے گا اور انہیں پنشن نہیں دی جائے گی۔ 25فیصد بھرتیوں کو برقرار رکھا جائے گا جو 15 سال تک کام کرسکیں گے۔احتجاجی مظاہروں کے دوران متعدد مقامات پر ٹرین کی بوگیاں اور ریلوے سٹیشن نذرآتش کئے گئے جبکہ ریلوے ٹریکس کو بندکیاگیا۔اگرچہ سابق فوجیوں نے دلیل دی ہے کہ چار سالہ مدت فوجیوں کو خطرے سے بچا سکتی ہے تاہم مظاہرین کا کہنا ہے کہ چارسال کی مدت ختم ہونے کے بعد وہ کیا کریں گے۔احتجاج کے باوجود مودی حکومت نے اس اسکیم کو واپس لینے کے کسی بھی منصوبے کو مسترد کردیا ہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button