بھارت

صفورا زرگر کو عیدآبائی قصبے کشتواڑ میں منانے کی اجازت مل گئی

نئی دہلی06جولائی(کے ایم ایس)دہلی کی ایک عدالت نے کشمیر ی اسکالر صفورا زرگر کو عید الاضحی غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں اپنے آبائی قصبے کشتواڑ میںمنانے کی اجازت دے دی ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق جامعہ ملیہ اسلامیہ کی اسکالر صفورا زرگر کو بھارتی پولیس نے شمال مشرقی دہلی کے فسادات کے سلسلے میں گرفتاکیا تھا۔صفورا کے وکیل نے بتایا کہ وہ اس وقت دہلی میں اپنے شوہر کے گھر میں ہیں۔ عید الاضحی کا تہوار 10جولائی کو منایا جائے گا۔ صفورا کے وکیل نے عدالت کو بتایاکہ صفوراور ان کے شوہر کا آبائی شہر کشتواڑ ہے، اس لیے وہ عید الاضحی کا تہوار وہاں منانا چاہتے ہیں۔عدالت نے اپنے حکم میں صفورا زرگر کو ہدایت کی کہ وہ گوگل میپس کے ذریعے اپنا مقام شیئر کرتی رہے تاکہ تفتیشی افسر اس کی تصدیق کر سکے۔جج نے درخواست گزار کو7جولائی سے 31جولائی تک کشتواڑ جانے کی اجازت دیتے ہوئے یکم اگست کو مزید کارروائی میں شامل ہونے کی ہدایت کی۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button