بھارت میں فعال کورونا کیسز بڑھ کر 1,30,713تک پہنچ گئے
نئی دہلی 11جولائی (کے ایم ایس)بھارت میںایک دن میں کورونا کے 16,678نئے مریض سامنے آئے ہیں جس سے ملک میں کورونا مریضوں کی مجموعی تعداد 4,36,39,329ہوگئی ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق 26تازہ ہلاکتوں کے ساتھ وباسے مرنے والوں کی تعداد 5,25,454تک پہنچ گئی۔بھارتی وزارت صحت کی جانب سے آج پیر کے روزجاری کردہ اعداد و شمارکے مطابق کورونا کے فعال کیسز بڑھ کر 1,30,713ہو گئے۔گزشتہ24 گھنٹے کے دوران فعال کورونا کیسزمیں 2,023 کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔اعدادوشمار کے مطابق26نئی اموات میںبھارتی ریاستوں کیرالہ سے 18، مغربی بنگال سے چار، دہلی سے دو اور آندھرا پردیش اور ہماچل پردیش سے ایک ایک شامل ہیں۔
دریں اثناء بھارتی شہر رانچی میں پولیس نے بتایاکہ ایک ہوٹل کے کمرے سے ایک شخص ناگیشور مہتا اور اس کے بیٹے ابھیشیک مہتا کی لاشیں برآمدہوئی ہیں جن کے گلے کسی تیز دھار چیز سے کٹے ہوئے تھے۔ رانچی سٹی کے سپرنٹنڈنٹ آف پولیس انشومن کمار نے نامہ نگاروں کو بتایا کہ ان کے اہلخانہ کا کہنا ہے کہ یہ دونوں فارمیسی میں ڈپلومہ کے حوالے سے ابھیشیک کے انٹرویو کے لیے رانچی آئے تھے۔