اگنی پتھ نوجوانوں کو بے روزگاراور دھوکہ دینے کا منصوبہ ہے: عام آدمی پارٹی
نئی دلی 20جون(کے ایم ایس )
بھارت میں عام آدمی پارٹی نے کہا کہ اگنی پتھ نوجوانوں کو بے روزگار کرنے اور بھارت کے ساتھ دھوکہ کرنے کا منصوبہ ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق عام آدمی پارٹی کے لیڈر اور راجیہ سبھا کے رکن سنجے سنگھ نے نئی دلی میں ایک پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ اگنی پتھ اسکیم کے خلاف بھارت بھر میں نوجوانوں کی تحریک جاری ہے ۔ ان کا غصہ پورے ملک میں دیکھا جا رہا ہے فوج میں اتر پردیش، بہار، ہریانہ، راجستھان، پنجاب، اتراکھنڈ اور ہماچل پردیش سے بڑی تعداد میں نوجوان بھرتی ہوتے ہیںاور وہ اس فیصلے سے ناخوش ہیں۔ انہوں نے ملک کے دفاعی ماہرین کے بیانات سے لگتا ہے کہ یہ صرف نوجوانوں کو بے روزگار کرنے کا منصوبہ نہیں ہے بلکہ یہ نریندر مودی کا بھارت کی سلامتی سے سمجھوتہ اورغداری کرنے کا منصوبہ ہے۔ سنجے سنگھ نے اس اسکیم کو فوج اوربھارت دونوں کے وقار کے ساتھ غداری قراردیا۔