بھارت

مالدیپ میں مظاہرین نے بھارتی سفارت خانے کے زیر اہتمام یوگا تقریب کو روک دیا

مالے21جون (کے ایم ایس)مالدیپ کے دارالحکومت مالے میںلوگوں کے ایک ہجوم نے منگل کے روز بھارتی ہائی کمیشن یا سفارت خانے کے زیر اہتمام یوگا کی ایک تقریب کو روک دیا۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق ہجوم نے ایک سٹیڈیم پر دھاوا بول دیا جہاں سفارت کار اور سرکاری افسران سمیت 150سے زائد افراد یوگا کے عالمی دن کے موقع پر ایک تقریب میں حصہ لے رہے تھے۔ منتظمین میں سے ایک نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایاکہ تقریب میں کھلبلی مچ گئی اورشرکاء خوفزدہ ہوگئے۔مظاہرین نے پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر لکھا تھا کہ یوگا اسلامی اقدار کے منافی ہے۔ بحر ہند میں کئی جزیروں پر مشتمل ملک مالدیب کی آبادی تقریبا پانچ لاکھ ہے اوراس کا ریاستی مذہب اسلام ہے ۔پولیس سپرانٹنڈنٹ فتح متھ ناشوا نے بتایا کہ پولیس نے ہجوم کو کنٹرول کرنے اور علاقے کو محفوظ بنانے کے لیے آنسو گیس اور کالی مرچ کا سپرے استعمال کیا۔نشوا نے بتایا کہ اس واقعے کے سلسلے میں چھ افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔مالدیپ کے صدر ابراہیم محمد صالح نے کہا کہ پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔ صالح نے ایک ٹوئٹ میں کہا کہ یہ ایک تشویشناک معاملہ ہے اور ذمہ داروں کو جلد قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button