بھارت
تمل ناڈو: شدید بارش کے سبب نظام زندگی درہم برہم، تعلیمی اداروں میں چھٹی کا اعلان
چنئی13 نومبر (کے ایم ایس)بھارتی ریاست تمل ناڈر کے دارلحکومت چنئی سمیت کئی شہروں میں شدید بارشوں کے باعث نظام زندگی درہم برہم ہوگیا ہے۔ریاست کے سات اضلاع کے سکولوں ،کالجوں میں تعطیل کا اعلان کیا گیاہے۔
چنئی، رانی پیٹ ، ویلور، چنگل پٹو، ویلوپورم، تروولوراور کانجی پور میں موسلا دھار بارش نے تباہی مچا دی ہے ، سڑکیں پانی سے بھر گئی ہیں جس کی وجہ سے لوگوں کا محفوظ مقامات کی طرف جانا مشکل ہو رہا ہے۔چنئی میں ایک ہفتے سے زائد عرصے سے موسلا دھار بار ہو رہی ہے اور چٹلاپکم جھیل کا پانی رہائشی علاقوں میں داخل ہو گیا ہے ۔ انتظامیہ مسلسل امدادی کاموں میں مصروف ہیں ۔