بھارت

نئی دہلی میں ہولی کے دوان جاپانی خاتون کو ہراساں کرنے پر تین افرادگرفتار

نئی دہلی11مارچ(کے ایم ایس)بھارتی دارالحکومت نئی دہلی میںہولی کے موقع پر ایک جاپانی خاتون کو ہراساں کرنے پر ایک کمسن لڑکے سمیت تین افراد کوگرفتارکیا گیا ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق پولیس نے ہفتے کے روز بتایا کہ یہ واقعہ اس وقت منظر عام پر آیا جب ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی جس میں مردوں کے ایک گروپ کو خاتون پر رنگ پھینکتے ہوئے دیکھاجاسکتا ہے۔ ایک شخص نے خاتون کے سر پر انڈا بھی دے مارا۔پولیس کے مطابق یہ ویڈیو 8 مارچ کو نئی دہلی کے علاقے پہاڑ گنج میں بنائی گئی تھی۔ پولیس نے بتایاکہ غیر ملکی سیاح بھارت چھوڑ کر بنگلہ دیش چلی گئی ہے اور اس کی طرف سے کوئی شکایت موصول نہیں ہوئی ہے۔تاہم قومی کمیشن برائے خواتین اور دہلی کمیشن برائے خواتین نے پولیس کو اس واقعے کا نوٹس لینے اور اس معاملے میں ایف آئی آر درج کرنے کے لیے لکھا تھا۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button