مقبوضہ جموں و کشمیر
راجستھان: درسی کتاب میں ” امی ابو “ کے استعمال پر انتہا پسند ہندو تنظیموں کا ہنگامہ
جے پور17 جولائی( کے ایم ایس )بھارتی ریاست راجستھان کے شہر کوٹا میں ہندو انتہا پسندوں نے ایک انگلش میڈیم اسکول میں پڑھائی جانے والی کتاب میں ماں اور باپ کیلئے امی اور ابو کے استعمال پر ہنگامہ کھڑا کر دیا ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق گلمو ہر نای یہ کتاب درجہ دوم کے بچوں کو پڑھائی جا رہی ہے ۔ یہ کتاب حیدر آباد کے پبلشر نے شائع کی ہے ۔ ہندو انتہا پسندتنظیموں وشوا ہندوپریشد اور بجرنگ دل کے رہنماﺅں نے ریاست کے محکمہ تعلیم میں شکایت درج کرائی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ ہمارے بچے برہمن خاندانوں میں پیدا ہوئے ہیں لیکن یہ کتاب انکے بچوں اور ہندو ثقافت کے درمیان دوری پیداکر رہی ہے ۔ شکایت میں مزید کہا گیا کہ بچے انہیں گھر پر امی ابو کہہ کر مخاطب کرنے لگے ہیں اور یہ کتاب اسلام کو غالب کرنے کی ایک کوشش ہے