بھارت

اترپردیش: ریلوے پولیس کا علی گڑ ھ مسلم یونیورسٹی کے طلباءپر بہیمانہ تشدد

لکھنو 25 جون(کے ایم ایس) بھارتی ریاست اتر پردیش میں ریلوے پولیس نے علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے طلبا کو بلا جواز بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنایا ۔ طلباءاپنے کچھ جاننے والوں سے ملاقات کیلئے ریلوے سٹیشن گئے تھے۔
ایک ویڈیو میں صاف دیکھا جاسکتا ہے کہ بھارتی پولیس کے تشدد سے یونیورسٹی کے پی ایچ ڈی اسکالر مومن علی سمیت تین طلباء زخمی ہوگئے۔ مغربی بنگال کے ضلع مالدا سے رتعلق رکھنے والے زخمی طلباءکا کہنا ہے کہ پولیس اہلکاروں کی زبان سے واضح ہورہا تھا کہ وہ انہیں محض مسلمان ہونے کی بنا پر تشدد کا نشانہ بنا رہے ہیں۔ انہوںنے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ہم اپنے جاننے والوںسے ملاقات کیلئے ریلوے سٹیشن گئے تھے جو اے ایم یو میں داخلہ ٹیسٹ کے بعد فراقہ ایکسپریس کے ذریعے واپس جا رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ جب وہ ملاقات کے بعد واپس یونیورسٹی لوٹ رہے تھے تو پولیس اہلکاروں نے ہمیں روک لیا اور پوچھا کہ کہاں سے ہیں اور جب ہم نے کہا کہ ہم علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے طالب علم ہیں تو انہوںنے نہ صرف ہمیں گالیاں دینا شروع کردیں بلکہ شدید زدوکوب کیا۔
بعد ازاں تینوں زخمی کو علاج کیلئے اے ایم یو کے جواہر لعل نہرو میڈیکل کالج لے جایا گیا۔ اے ایم یو کے طلبا نے ریلوے پولیس کے خلاف ایف آئی آر درج کرائی ہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button