بھارت
ؓبھارتی جمہوریت حملے کی زد میں ہے، راہول گاندھی
نئی دہلی 3 مارچ (کے ایم ایس)انڈین نیشنل کانگریس کے رہنما اور بھارتی پارلیمنٹ کے رکن راہول گاندھی نے کہا ہے کہ بھارتی جمہوریت خطرے میں ہے اور مجھ سمیت کئی سیاست دانوں کی نگرائی کی جارہی ہے۔
راہول گاندھی نے لندن کی کیمبرج یونیورسٹی میںایک لیکچر کے دوران کہا کہ ہم ایک ایسی دنیاکو بنتے ہوئے نہیں دیکھ سکتے جس کا تعلق جمہوری اقدار سے نہ ہولہذا ہمیں اس بارے میں نئی سوچ کی ضرورت ہے۔
انہوں نے پیگاسس اسنوپنگ کے معاملے پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ اسرائیلی اسپائی ویئر ان بڑی تعداد میں سیاستدانوں کے فون پر نصب کیا گیا تھا۔کانگریس کے سابق سربراہ نے کہا کہ میر ا فون کی بھی جاسوسی کی جاتی رہی ہے۔ راہول گا ندھی نے کہا کہ مجھے انٹیلی جنس افسران نے کہا کہ براہ کرم فون پر بات کرتے وقت محتاط رہیں کیونکہ ہر بات ریکارڈ کی جاتی ہے۔