بھارت

دہلی: مسلم نوجوان کو چاقو مار کر قتل کر دیا گیا

imagesنئی دہلی: بھارتی دارلحکومت نئی دہلی میں ایک 19 سالہ مسلم نوجوان کو تین افراد نے چاقو کے وار کر کے قتل کر دیا۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق یہ واقعہ نئی دلی کے علاقے چاندنی چوک میں پیش آیا۔مسلم نوجوان کی شناخت ارمان عرف قاسم کے نام سے ہوئی ہے اور وہ ریاست اترپردیش کے شہر غازی آباد کا رہائشی تھا۔
یاد رہے کہ نریندر مودی کے دور حکومت میں بھارت میں اقلیتوں خاص طورپر مسلمانوںکا جینا حرام ہو چکا ہے۔ ہندو انتہا پسند وں کے ہاتھوں مسلمانوں کو پیٹ پیٹ کرقتل کیے جانے کے واقعات معمول بن چکے ہیں ۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button