بھارت

عیدالاضحی پر گھروں میں قربانی پر پابندی، ہندی اخبار کی خبر کیوجہ سے مسلمانوں میں بے چینی

نئی دلی26 جون (کے ایم ایس)بھارت میں عید الاضحی پر قربانی کے حوالے ایک ہندی اخبار میں شائع ہونے والی خبر سے ملک کے مسلمانوں میں شدید بے چینی پیدا ہو گئی ہے۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق ہند ی روزنامہ ” دینک بھاسکر“ کی خبر میں کہا گیا ہے کہ حکومت نے عید الاضحی کے موقع پر گھرو ں اور کھلے مقامات پر جانوروں کی قربانی پر پابندی عائد کر دی ہے اور قربانی صرف اور صرف مذبح خانوں میں ہی کی جاسکے گی۔ یہ خبر بھارت بھر میں تیزی سے پھیل رہی ہے اور مسلمان شدید اضطراب اور بے چینی کا شکار ہو گئے ہیں۔
دریں اثنا نئی دلی کی فتح پوری مسجد کے امام مولانا مفتی محمد مکرم احمد نے حکومت سے اپیل کی ہے کہ وہ اس معاملے میں صورتحال کو واضح کرے تاکہ مسلمانوں کا اضطراب ختم ہو۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button