بھارت

”اگنی پتھ سکیم “ بھارت کی سیکورٹی کیلئے خطرہ ہے، اجے ماکن

لکھنو27جون( کے ایم ایس)سابق بھارتی وزیر اور کانگریس کے جنرل سیکرٹری اجے ماکن نے بی جے پی حکومت کی اگنی پتھ سکیم کو بھارت کی سیکورٹی کیلئے خطرہ قرار دیتے ہوئے اسے واپس لینے کے مطالبے کو دہرایا ہے۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق ماکن نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اگنی پتھ سکیم بی جے پی حکومت کی نافذ کر دہ ایک اور غلط پالیسی ہے جو بھارتی سلامتی کیلئے نئے مسائل پیدا کرے گی۔انہوںنے کہا کہ جوانوں کیلئے چھ ماہ تربیت کی قلیل مدت فوج کی کوالٹی، اہلیت کو خراب کر دے گی۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم مودی نوجوانوں کی بات کیوں نہیں سن رہے ، وہ خاموش کیوں ہیںلہذا ہم ان سے تکبر کو چھوڑنے کی درخواست کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مودی کے تکبر ہی کی وجہ سے کسان تحریک کے دوران سات سو کسانو ں کی جانیں چلی گئیں۔ماکن نے کہ بی جے پی پہلے فیصلہ کرتی ہے اور بعد میں سوچی ہے۔انہوںنے کہا کہ اس وقت ملک کو بچانے کی ضرورت ہے لیکن یہ حکومت پیسے بچانے میں لگی ہوئی ہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button