مقبوضہ جموں و کشمیر

مقبوضہ جموں وکشمیر: کشمیر ی پنڈت کا جموں میں احتجاجی مظاہرہ

جموں19 ستمبر (کے ایم ایس) غیر قانونی طور پربھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیرمیں سینکڑوں کشمیر ی پنڈت نے ماہانہ امدادی رقم نہ ملنے کے خلاف جموںکے علاقے جگتی میں احتجاجی مظاہرہ کیا۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق مظاہرین نے جگتی کے علاقے سے باہر آ ئے اور قریبی ہائی وے کی طرف مارچ کیااور ماہانہ امدادی رقم کی فوری ادائیگی کے مطالبے کے حق میں نعرے لگائے۔انہوں نے کہا کہ پولیس نے مظاہرین کو ہائی وے کی طرف مارچ سے روک دیا اور انہیں منتشر کرنے کی کوشش کی۔ مظاہرین نے ماہانہ امداد نہ ملنے کی صورت میںاپنی تحریک کو مزیدتیز کرنے کی دھمکی دی ہے۔کشمیری پنڈت ریلیف ہولڈرز ایسوسی ایشن کے ایک ترجمان نے بتایا کہ ریلیف کے ادارے نے ابھی تک ماہ اگست کی امدادی ریلیف جاری نہیں کی جس سے ان کی مشکلات بڑھ گئی ہیں۔ اس سے قبل مظاہرین نے جن میں مرداور خواتین دونوں شامل تھے، اپنا احتجاج درج کرانے کے لئے ہاتھوں میں بینرز اور سیاہ پرچم اٹھاتے ہوئے ہائی وے کی طرف مارچ کی کوشش کی۔ اپنے مطالبے کے حق میں نعرے لگاتے ہوئے انہوں نے کہا کہ امدادی ادارے اور حکام نے غیر ضروری طور پر مسائل کھڑے کئے ہیں جس سے ہزاروں متاثرین مشکلات کا شکار ہیں۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button