مقبوضہ جموں و کشمیر
مقبوضہ جموں وکشمیر :مختلف اداروں کے نام ہلاک ہونے والے بھارتی فوجیوں اوران کے آلہ کاروں کے نام پر رکھنے کا فیصلہ
جموں 02جولائی(کے ایم ایس) مودی حکومت نے غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیرکو بھارت کے رنگ میں رنگنے کی اپنی پالیسی کے تحت تعلیمی اداروں اور دیگر اہم مقامات کے نام تبدیل کرکے مختلف حملوں میں ہلاک ہونے والے بھارتی فوجیوں، پولیس اورپیراملٹری فورسزکے اہلکاروں اوران کے آلہ کاروں کے نام پر رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق علاقے کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے اس بات کا اعلان ہفتے کے روز گاندربل کے علاقے لار میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ سکولوں، کالجوں، یونیورسٹیوں، ہسپتالوں اور یہاں تک کہ پلوں کے نام بھی ہلاک ہونے والے بھارتی فورسز اہلکاروں اور کشمیری ساتھیوں کے نام پر رکھے جائیں گے۔