مقبوضہ جموں و کشمیر

جموں میں ملازمین کا احتجاجی دھرنا جاری ہے

5c1ab8bc-52bf-47e9-81c2-3f4bc4bab269جموں 25 فروری (کے ایم ایس) غیر قانونی طور پربھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں کئی دفاتر میں کام متاثرہوا ہے کیونکہ ان کے ملازمین نے اپنے مطالبات کے حق میں ہڑتال جاری رکھی ہوئی ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق روزانہ اجرت پر کام کرنے والوں سمیت ملازمین نے اپنا کام معطل کرکے جموں میں شکنتلا چوک کے قریب ڈویژنل آفس کے سامنے احتجاجی دھرنادیا اور جموں و کشمیر کوآرڈینیشن کمیٹی آف اسٹیٹس ایمپلائز کے بینر تلے احتجاجی مظاہرہ کیا۔ احتجاجی ملازمین کی قیادت چیف کوآرڈینیٹر یش پال شرما کررہے ہیں۔ ملازمین اپنے مطالبات کے حق میں اور حکام کے خلاف نعرے لگا رہے تھے۔ انہوں نے ریگولرائزیشن، کم از کم اجرت کے قانون کے نفاذ اور پلمبر، پمپ آپریٹر، بڑھئی، میسن، پینٹرز اور دیگر تمام ہیلپرزکے حق میں گریڈ جاری کرنے کا مطالبہ کیا۔ ملازمین سے کئی سینئر ٹریڈ یونین لیڈران نے بھی خطاب کیا۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے یش پال شرما نے کہا کہ ملازمین طویل عرصے سے اپنے مسائل کو پیش کر رہے تھے اور اپنے ریگولرائزیشن اور علاقے میں کم از کم اجرت ایکٹ کے نفاذ کا مطالبہ کر رہے تھے لیکن حکام کو اس کی کوئی پرواہ نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ اعلیٰ حکام ان کے مسائل کو سنجیدگی سے نہیں لے رہے ہیں۔ وہ پریشان ملازمین اور کارکنوں سے ملنے اور ان کے مسائل حل کرنے سے گریز کررہے ہیں۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button