بھارت

بھارت میں کورونا وائرس کی نئی قسم کے کیسز سامنے آگئے ، اسرائیلی سائنسدان کا انکشاف

نئی دلی 05 جولائی (کے ایم ایس)
ایک اسرائیلی سائنسدان نے بھارت میں کوروناوائرس کی ایک نئی قسم کے کیسز سامنے آنے کا انکشاف کیا ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق ٹیل ہاشومر میں شیبا میڈیکل سنٹر میں سنٹرل وائرولوجی لیبارٹری کے ساتھ وابستہ اسرائیلی سائنسدان ڈاکٹر شے فلیشن نے کہا ہے کہ کم سے کم دس بھارتی ریاستوں میں کورونا وائرس کی ایک نئی قسم BA.2.75 کے کیسز سامنے آئے ہیں ۔انہوں نے یہ انکشاف اپنے متعدد ٹویٹس میںکیا ہے جس سے طبی ماہرین میں شدید بے چینی پھیل گئی ہے ۔ اسرائیلی سائنسدان نے کہا کہ بھارت میں تقریبا دس ریاستوں اور سات دیگر ممالک سے اب تک اس نئی قسم کے 85کیسز سامنے آئے ہیں۔انہوں نے وائرس کی نئی قسم کے کیسوں کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہاکہ 2 جولائی تک بھارتی ریاست مہاراشٹرا میں 27، مغربی بنگال میں 13، دلی اور اتر پردیش میں ایک ایک، ہریانہ میں چھ، ہماچل پردیش میں تین ، کرناٹک میں 10، مدھیہ پردیش میں پانچ اور تلنگانہ میں دو جبکہ مقبوضہ کشمیرکے جموں خطے میں ایک کیس رپورٹ ہواہے۔انہوں نے کہا کہ بھارت میں اس نئی قسم کے کل 69 کیسزسامنے آئے ہیں۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button