بہار : ہندو انتہا پسندوں نے گوشت کی دکان کے مالک کو گولیاں مار کر قتل کر دیا
پٹنہ: بھارتی ریاست بہار میں ہندو انتہا پسندوں نے ایک گوشت کی دکان کے مالک کو دن دیہاڑے گولیاں مار کر قتل کر دیا۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق مقتول کی شناخت افروز کھتری کے نام سے ہوئی جو کہ مظفر پور کے علاقے رام باغ چوک میں ایک مٹن شاپ چلاتا تھا۔موٹر سائیکل پر سوار ہندو دہشت گردوں نے افروز کو اس وقت گولیاں ماریں جب وہ اپنی دکان کیطرف جا رہا تھا۔
واقعے کی ایک ویڈیو بھی وائرل ہوئی ہے جسمیں موٹر سائیکل سوار افراد کو افروز پر گولیاں چلاتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔واقعے سے علاقے میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا ۔ مقتول کے لواحقین اور رشتہ داروں نے لاش سڑک پر رکھ کر شدید حتجاج کرتے ہوئے انصاف کی فراہمی کا مطالبہ کیا۔ مقتول کے ایک رشتہ دار عالم نے ذرائع ابلاغ کے نمائنددں کو بتایا کہ افروز کی مسجد چوک میں مٹن کی دکان تھی۔ وہ گھر سے اپنی دکان کی طرف جا رہا تھا کہ دو حملہ آوروں نے اسے گھیر لیا اور گولیاں مار دیں۔