بھارت

بھارت میں فسطائی ٹولہ اپنا مخصوص نظریہ مسلط کرنے کیلئے کوشاں ہے ، نائب امیر جماعت اسلامی ہند

JI indiaحیدر آباد11ستمبر( کے ایم ایس) جماعت اسلامی ہند کے نائب امیرپروفیسر محمد سلیم انجینئر نے کہا ہے کہ بھارت اس وقت اپنی تاریخ کے اہم موڑ پر کھڑا ہے اور فسطائی طاقتیں اپنے مخصوص نظریے کو مسلط کیلئے کوشاں ہیں۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق پروفیسر محمد سلیم انجینئر نے ریاست تلنگانہ کے دارلحکومت حیدر آباد میں پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ فسطائی ٹولے کے اقدامات سے صرف مسلمان ہی نہیں بلکہ دیگر اقلیتیںبھی متاثر ہیںاور اگر آج ہم خاموشی اختیار کرلیتے ہیں تو ملک تباہی کی نذر ہو جائے گا۔ انہوںنے کہا کہ ایسے میں ہماری ذمہ دار ی ہے کہ ہم متاثرین کی آواز بند جائیں ، پریشاں حال عوام کی مدد کیلئے آگے آئیں ، ہمارے اس عمل سے مخالف عناصر کی طرف سے پھیلائے جانے والے پروپیگنڈے کی نفی ہو گی۔
نائب امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ بھارت میں مسلمانوں کے ساتھ ساتھ دلتوں ، خواتین اور دیگر طبقات کے ساتھ بھی فسطائی ٹولے کا رویہ ٹھیک نہیں ہے اور مسلمانوں کو صرف اپنے مسائل پر توجہ دینے کے بجائے ان لوگوں کی پریشانیوں کو بھی دیکھنے ، حل دریافت کرنے اور انہیں تسلی دینے کی ضرورت ہے۔ انہوںنے کہا کہ ہمارا کسی معاملے پر فوری ردعمل ظاہر کرنا دانشمندی نہیں ہوگی بلکہ ہمیں حکمت حکمت کا مظاہرہ کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے توقع ظاہر کی ملک کو اس فسطائی ٹولے اور اس کے مذموم عرائم سے ضرور نجات مل جائے گی۔
اس موقع پر جماعت اسلامی ہند کے سیکرٹری جنرل سید تنویر احمد، امیر جماعت اسلامی تلنگانہ زون مولانا حامد محمد خان، میڈیا سیکرٹری جماعت اسلامی تلنگانہ زون سید فخر الدین علی احمد و دیگر بھی موجود تھے۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button