کیرالہ: پولیس نے فلسطین کے حق میں پوسٹر چسپاں کرنے پر چھ طلباءگرفتار کر لیے
کیرالہ:
بھارتی ریاست کیرالہ میں پولیس نے چھ طلباءکو فلسطین کے حق میں پوسٹر چسپاں کرنے پر گرفتار کرلیا۔
طلبا کو کوکوزی کوڈ ساحل کے قریب اسٹار بکس سٹور پر فلسطین کے حق میں پوسٹر لگانے پر گرفتار کیا گیا۔ پولیس نے اس کار کو بھی قبضے میں لیا جس میں طلباءبیٹھ کر سٹور تک پہنچے تھے ۔ یہ واقعہ چار جنوری کی شام پیش آیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ طلباءنے سٹار بکس سٹور کے شیشے کے دروازے پر ’فری فلسطین‘ کے پوسٹر چسپاں کیے۔گرفتار کیے گئے چھ طلباءمیں سے چار طالبات تھیں۔بھارتی ذرائع ابلاغ کی رپورٹس میں کہا گیا کہ کوذی کوڈ بیچ سٹور پر فلسطین کے حق میں پوسٹر لگانے کا یہ تیسرا واقعہ ہے ۔ گرفتار کیے گئے طلباءجنہیں بعد میں ضمانت پر رہا کیا گیا کا کہنا ہے کہ وہ درصل سٹور پر ان برانڈز کی ویڈیو بنانے کیلئے گئے تھے جنکی خریداری سے اسرائیل کو تقویت مل رہی ہے جو فلسطینیوں کی نسل کشی کر رہا ہے۔
یاد رہے سٹاربکس کارپوریشن کافی ہاو¿سز ایک امریکی کثیر القومی چین ہے جس کا صدر دفتر واشنگٹن میں ہے۔ یہ دنیا کی سب سے بڑی کافی ہاو¿س چین ہے۔ سٹار بکس کو اسرائیل کے حق میں موقف اختیار پر عالمی سطح پر بائیکاٹ کے دباو¿ کا سامنا ہے ۔ کافی کمپنی نے مظلوم فلسطینیوں کے حق میں سوشل میڈیا پر پوسٹیں اپ لوڈ کرنے کی پاداش میں اپنے ملازمین کے خلاف مقدمات بھی بنائے۔