مقبوضہ جموں و کشمیر

مقبوضہ کشمیر: حضرت میر سید علی ہمدانی ؒ کا عرس مبارک عقیدت سے منایا گیا


سرینگر07 جولائی (کے ایم ایس)بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموںمیں عظیم مبلغ اسلام حضرت میر سید علی ہمدانی المعروف شاہ ہمدان کا657واں عرس مبارک نہایت عقیدت و احترام سے منایا گیا۔ اس سلسلے میں سب ست بڑی تقریب سرینگر کے تاریخی خانقاہ معلی میں ہوئی جہاں دن بھر جاری رہنے والی درود و اذکار کی مجالس میں مقبوضہ وادی سے آئے ہوئے ہزاروں عقیدت مندوں نے شرکت کی۔
سربراہ جموںوکشمیر جمعیت ہمدانیہ مولانا ریاض احمد ہمدانی نے شاہ ہمدان کی علمی ، روحانی اور تبلیغ اسلام کے حوالے خدمات پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ اسلام کے اس عظیم داعی کی بدولت ہی کشمیر کا چپہ چپہ دین اسلام سے سر و سبز وشاداب ہوا اور اللہ کے فضل وکرم سے یہاں کے رہنے والے مشرف اسلام ہوئے ۔ خانقاہ معلی میں عقیدت مندوں نے نماز عشاءکے بعد شب خوانی میں حصہ لیا اور رات بھر زکر و اذکارکرتے رہے اور اللہ تعالیٰ کے حضوردعائیںمانگتے رہے۔علماءنے کہا کہ حضرت امیر کبیر میر سید علی ہمدانی ؒ نے کشمیر کو دین اسلام سے منور کرنے کے ساتھ تہذیب و تمدن اور صنعت و حرفت سے بھی مالا مال کر دیا۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button