مقبوضہ جموں و کشمیر

دفعہ370کی بحالی تک کشمیر اسمبلی کا الیکشن نہیں لڑوں گی،محبوبہ مفتی

سرینگر22مارچ(کے ایم ایس)
غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کی سربراہ محبوبہ مفتی نے کہا ہے کہ دفعہ 370کی بحالی تک جموں و کشمیر اسمبلی کے انتخابات میں حصہ نہیں لیں گی ۔
محبوبہ مفتی نے ایک میڈیا انٹرویو میں کہا کہ جب تک دفعہ 370بحال نہیں کی جاتی وہ اسمبلی انتخابات میں حصہ نہیں لیں گی کیونکہ 370کی بحالی ان کیلئے انتہائی اہم ہے ۔انہوں نے کہاکہ جب بھی انہوں نے بطور ممبر اسمبلی حلف لیا وہ دو آئینوں اور دو جھنڈوں کے تحت لیا جن میں جموں و کشمیر کا آئین اور ہندوستان کا آئین شامل ہے ۔ انہوں نے مزید کہاکہ شائد یہ ان کی بے وقوفی ہو تاہم ان کیلئے یہ ایک جذبات مسئلہ ہے ۔محبوبہ مفتی نے کنٹرول لائن کے آر پار تجارت کی بحالی کی امید بھی ظاہر کی۔
واضح رہے کہ بھارت نے اگست 2019 میں دفعہ 370کو منسوخ کر دیا تھاجس کے تحت جموں و کشمیر کو خصوصی حیثیت حاصل تھی۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button