مقبوضہ جموں و کشمیر

تہاڑ جیل کے حکام نے یاسین ملک کی والدہ اور بہن کو ان سے ملاقات سے روک دیا

نئی دلی 31مئی(کے ایم ایس)
بھارت کی بدنام زمانہ تہاڑ جیل میں غیر قانونی طورپر قیدجموںو کشمیر لبریشن فرنٹ کے چیئرمین محمد یاسین ملک جنہیں بھارت کی ایک کینگرو کورٹ نے ایک جھوٹے مقدمے میں غیر منصفانہ طورپر عمر قید کی سزا سنائی ہے کی والدہ اور بہن کوجیل حکام نے ان سے ملا قات کی اجازت نہیں دی ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق جیل میں یاسین ملک کو قید تنہائی میں رکھا گیا ہے جہاں ان کی سخت نگرانی کی جارہی ہے اور ان سے ان کی والدہ اور بہن کو ملاقات کی اجازت نہیں دی گئی ہے ۔
ادھر بھارت کی ایک عدالت نے پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کے سربراہ مفتی محمد سعیداور پارٹی کی صدر محبوبہ مفتی کی بہن ڈاکٹر ربیعہ سعید کو15 جولائی کو یاسین ملک کے خلاف گواہی کے لیے طلب کیا ہے۔ عدالت نے ربیعہ سعید کوان کے اغوا کے نام نہاد مقدمے میں گواہی کیلئے طلب کیا ہے جبکہ دلچسپ امر یہ ہے کہ ربیعہ سعیدخود اس بات کے اعتراف کرچکی ہیں کہ جے کے ایل ایف کے لیڈر اشفاق مجید وانی اور دیگر پارٹی کارکنوں نے ان کے ساتھ بہن جیسا سلوک کیا تھا ۔ ان کی بہن اور سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی بھی بھارتی عدالت کی طرف سے عمر قید کی سزا کے خلاف یاسین ملک کی حمایت کی ہے ۔ جموںو کشمیر لبریشن فرنٹ نے سرینگر سے جاری ایک بیان میں یاسین ملک کوجیل کے ایک علیحدہ سیل میں منتقل کرنے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ بھارت یاسین ملک کو موت کی طرف دھکیلنے سے قبل ذہنی تشددکا نشانہ بنا کر نفسیاتی مریض بنانا چاہتا ہے ۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button