مقبوضہ جموں و کشمیر

کشمیری آج برہان وانی کے یوم شہادت کو یوم مزاحمت کے طورپر منا رہے ہیں

اسلام آباد 08 جولائی (کے ایم ایس)
کنٹرول لائن کے دونوں جانب اور دنیا بھر میں مقیم کشمیری آج معروف نوجوان رہنما برہان وانی کی شہادت کی چھٹی برسی کو یوم مزاحمت کے طورپر منارہے ہیں ۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق بھارتی فوجیوں نے برہان وانی کو ان کے دو ساتھیوںکے ہمراہ 2016میں آج کے دن ضلع اسلام آباد کے علاقے کوکر ناگ میں ایک جعلی مقابلے کے دوران شہید کردیاتھا۔برہان وانی کی شہادت کے بعد پوری وادی کشمیر میں زبردست عوامی مظاہروںکا سلسلہ شروع ہو گیا۔کشمیرمیڈیاسروس کی طرف سے جاری ایک رپورٹ کے مطابق برہان وانی کی شہادت سے لیکر اب تک بھارتی فوجیوں نے مقبوضہ علاقے میں1697کشمیری کو شہید کردیا ہے جن میں 37خواتین اور 122کم عمر لڑکے شامل ہیں۔ان میں سے 189افراد کو جعلی مقابلوں یا حراست کے دوران شہید کیا گیا۔ رپورٹ میں کہاگیا ہے کہ برہان وانی بھارت کے غیر قانونی قبضے کے خلاف کشمیریوں کی مزاحمت کی علامت ہیں اور کشمیری عوام ان کے مشن کو ہر قیمت پر اسکے منطقی انجام تک جاری رکھیں گے کیونکہ وہ ان کے دلوں میں بستے ہیں۔ برہان وانی کی شہادت نے کشمیریوں کی جدوجہد آزادی کونئی جلا بخشی کیونکہ ان کے ماورائے عدالت قتل کے بعد ہزاروں برہان ابھر کے سامنے آئے ۔ رپورٹ کے مطابق بھارت کی فسطائی حکومت نے ایک برہان کو ماورائے عدالت قتل کیا ہے تاہم وہ کشمیریوں کے جذبہ حریت کو کمزور نہیں کرسکتی اور جب تک کشمیری بھارتی تسلط سے آزادی نہیں حاصل کر لیتے کشمیری نوجوان برہان مظفر وانی کے طورپر سامنے آتے رہیں گے ۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کشمیری 8 جولائی کوبرہان وانی کے یوم شہادت کواس عزم کی تجدید کے ساتھ یوم مزاحمت کے طور پر منارہے ہیں کہ شہدا ء کے مشن کو اس کے منطقی انجام تک جاری رکھاجائے گا۔بھارت مقبوضہ کشمیرمیں وحشیانہ قتل عام کے ذریعے کشمیریوں کے جذبہ حریت کوکمزور نہیں کرسکتا اور کشمیری بھارت سے آزادی تک برہان وانی کے مشن کو جاری رکھیں گے ۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ کشمیری بھارتی تسلط سے آزادی کی جدوجہد کے دوران اپنی جانوںکا نذرانہ پیش کرنے والے شہداء کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے ہفتہ شہداء منارہے ہیں۔یہ ہفتہ کشمیریوںکی طرف سے آزادی کیلئے دی جانیوالی بے مثال قربانیوںکی یاد دلاتا ہے ۔رپورٹ میں کہا گیا کہ برہان وانی کشمیریوں کوبھارت کے غیر قانونی قبضے کے خلاف جدوجہد میں تحریک دیتا رہے گا۔ برہان وانی جموں و کشمیر کے پاکستان کے ساتھ الحاق کا پرجوش حامی تھا

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button