مقبوضہ جموں و کشمیر
منی پور: لینڈسلائیڈنگ کے باعث ٹریٹوریل آرمی کے دو اہلکار ہلاک
امپھال 01 جولائی (کے ایم ایس)بھارتی ریاست منی پور کے ضلع نونی میںبڑے پیمانے پر لینڈ سلائیڈنگ کے باعث ٹریٹوریل آرمی (علاقائی فوج) کے دو اہلکار ہلاک ہو گئے ہیں۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق شدید بارشوں نے ریاست منی پور میں تباہی مچادی ہے ۔ بیس افراد لاپتہ ہیں۔ فوج ، آسام رائفلز ، پولیس اور مقامی لوگوں نے بچاﺅ اورریلیف آپریشن شروع کر دیا ہے ۔ امپھال سے قریباً پچاس کلو میٹر دور ضلع نونی میں بہنے والی ایزی ندی بھی شدید متاثر ہوئی ہے۔