مقبوضہ جموں و کشمیر

طالبات کو حجاب پہننے سے روکنا فرقہ وارانہ ذہنیت کا عکاس ہے، نیشنل کانفرنس

سرینگر10 فروری (کے ایم ایس) بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں نیشنل کانفرنس کے ارکان بھارتی پارلیمنٹ فاروق عبداللہ، حسنین مسعودی اور محمد اکبر لون نے حجاب کے معاملے سے نمٹنے کے کرناٹک حکومت کے طریقہ کار کے خلاف ایوان زیریں لوک سبھا میں واک آو¿ٹ کیا۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق انہوں نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ حجاب پہننے والی طالبات کو کرناٹک میں ایک ہجوم کی طرف سے زدوکوب کیا جانا پریشان کن ہے جبکہ ریاست کے سرکاری حلقوں میں اس نارک معاملے کے بارے میں خاموشی چھائی ہوئی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ حجاب پہننے کا فیصلہ خواتین اور لڑکیوں پر چھوڑ دینا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ طالبات کو حجاب پہننے سے روکنا فرقہ وارانہ ذہنیت کا عکاس ہے۔
دریں اثنا فاروق عبداللہ نے پارلیمنٹ میں اعلیٰ تعلیم یافتہ کشمیری نوجوانوں کی بے روزگاری اور بنیادی اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں ہوشربا اضافے کا مسئلہ اٹھایا۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button