مقبوضہ جموں و کشمیر

مقبوضہ کشمیر:امرناتھ یاترا خراب موسم کے باعث ایک بار پھر معطل

سرینگر14 جولائی (کے ایم ایس)
غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارتی قابض حکام نے بارش کے باعث خراب موسم کی وجہ سے جمعرات کو ہندو امرناتھ یاترا عارضی طور پر معطل کر دی ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق مقبوضہ علاقے میں پہلگام اور بال تل دونوں کیمپوں سے کسی ہندو یاتری کو امرناتھ غار کی طرف جانے کی اجازت نہیں دی گئی۔اس سے قبل 8 جولائی کو بادل پھٹنے کے بعد یاترا کو تین دن کے لیے عارضی طورپر روک دیا گیا تھا جس میں 16 یاتری ہلاک اور 30 سے زائد لاپتہ ہوگئے تھے۔ جس کے بعدیاترا پیر کو پہلگام کے راستے اور منگل کو بال تل کے راستے سے دوبارہ شروع ہوئی تھی ۔ 43روزہ سالانہ ہندو یاترا 30 جون کو شروع ہوئی تھی جو 11اگست تک جاری رہے گی ۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button