مقبوضہ جموں و کشمیر

بھارت کشمیریوں کو اپنی قسمت کا فیصلہ کرنے دے، آسٹریلوی ارکان پارلیمنٹ

سڈنی27 اکتوبر (کے ایم ایس)آسٹریلوی ارکان پارلیمنٹ نے بھارت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ کشمیریوں کو حق خودارادیت دے جو اقوام متحدہ کے چارٹر میں درج کشمیریوں کا ناقابل تنسیخ حق ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق یہ آواز آسٹریلیا کے شہر سڈنی میں پاکستانی قونصلیٹ جنرل کی جانب سے آج 27 اکتوبر کو یوم کے طور پر منانے کے لیے منعقدہ ایک سیمینار میں اٹھائی گئی۔ قونصل جنرل آف پاکستان محمد اشرف کی زیر صدارت منعقدہ تقریب میں نیو ساو¿تھ ویلز کی پارلیمنٹ کے اراکین، آسٹریلیا کی وفاقی پارلیمنٹ اور مختلف سیاسی جماعتوں کی نمائندگی کرنے والے سینیٹرز کے علاوہ بڑی تعداد میں آسٹریلوی بالخصوص آسڑیلیا میں مقام پاکستان ، عرب ، ترک تارکین وطن اور سکھ برادری کے افراد شریک تھے۔نیوز انٹرنیشنل کی رپورٹ کے مطابق سیمینار کے مقررین نے کشمیر پر بھارتی قبضے کی غیر قانونیت اور مقبوضہ علاقے میں انسانی حقوق کی تباہ کن صورتحال پر روشنی ڈالی۔ کشمیر کونسل آسٹریلیا کے صدر ڈاکٹر علی سرفراز نے حاضرین کو مقبوضہ جموںوکشمیر میں انسانی حقوق کی بگڑتی ہوئی صورتحال سے آگاہ کیا۔قونصل جنرل محمد اشرف نے سامعین کو تنازعہ کشمیر کے پس منظر پر بریفنگ دی اور بتایا کہ دنیا بھر میں کشمیری جموں و کشمیر پر ناجائز بھارتی قبضے کی یاد میں ہر برس 27 اکتوبر کو یوم سیاہ کے طور پر مناتے ہیں۔انہوں نے کرفیو، محاصرے اور مواصلاتی بندش کے وجہ سے کشمیریوں کو درپیش مشکلات پر روشنی ڈالی ۔ انہوں نے عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ کشمیری عوام کے حق خودارادیت کو یقینی بنانے میں اپنا کردار ادا کرے۔
سیمینار سے سکھ برادری کے نمائندے انسانی حقوق کے معروف کارکن Gursharan Singh، اسلامک فورم فار آسٹریلن مسلمز کے جنرل سیکریٹری Usaid Khalil، آسٹریلین فیڈریشن آف اسلامک کونسل کے چیف ایگزیکٹو Keysar Trad، آسٹریلین گرین پارٹی کی سابق سنیٹرMs Lee Rhiannon ،نیو ساٹھ ویلز لجس ٹیٹو کونسل کے اکانPaul Lynch،David Shoebridge نے بھی خطاب کیا۔
قونصل جنرل محمد اشرف نے اپنے اختتامی کلمات میں کشمیر پر بھارتی قبضے کی غیر قانونی حیثیت کو دہرایا جیسا کہ آزاد محققین، تاریخ دانوں اور مبصرین نے واضح کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ تمام شرکاءنے مسئلہ کشمیر کو عالمی سطح پر اٹھانے پر اتفاق کیا ہے ۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button