بھارت

کرناٹک: سکول بچوں کو مسجد، درگاہ کی زیارت کرانے پر ہندو تنظیمیں برہم

بنگلورو 14 جولائی (کے ایم ایس)بھارتی ریاست کرناٹک کے ضلع چارمراج نگر کے گنڈلو پیٹ شہر میں سکول بچوں کو مسجد اور درگاہ کی زیارت کرانے پر ہند و تنظیمیں شدید برہم ہو گئی ہیں۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق ینگ اسکالر نامی سکول کی انتظامیہ آٹھ جولائی کو بچوں کو مسجد اور درگاہ کی زیارت پر لے گئے تھے ۔ ہندو تنظیموں نے الزام لگایا ہے کہ ایک مذہبی رہنما نے طلباءکو مسجد میں نماز ادا کرنے اور درگاہ میں وعظ سننے پر مجبور کیا ۔ محکمہ تعلیم کے عہدیداروں کا کہنا ہے کہ اساتذہ بچوں کے والدین کو اس دورے کی اطلاع دیدی تھی۔ہند و جاگرن ویدک نامی تنظیم نے اس حوالے سے سخت واویلا مچایا ہے اور محکمہ تعلیم میں اس بارے میں شکایت درج کرائی ہے۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button