بھارت

مودی حکومت نوجوانوں کے مستقبل سے کھلواڑ کر رہی ہے: بھوپیش بگھیل

رائے پور 23جون(کے ایم ایس)
بھارتی ریاست چھتیس گڑھ کے وزیر اعلیٰ بھوپیش بگھیل نے کہا ہے کہ مودی کی زیر قیادت بی جے پی حکومت نوجوانوں کے مستقبل سے کھلواڑ کر رہی ہے ۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق بھارتی تحقیقاتی ادارے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کی کانگریس رہنماء راہل گاندھی کے خلاف کارروائی اور متنازعہ اگنی پتھ اسکیم کے خلاف نئی دلی میں کانگریس ہیڈکوارٹر میں منعقدہ ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے بھوپیش بگھیل نے کہاکہ اگنی پتھ اسکیم کے ذریعے مودی حکومت نوجوانوں کے مستقبل سے کھیلواڑ کر رہی ہے۔ چار سال کے بعد بی جے پی ریٹائرڈ نوجوانوں کو اپنے دفتر میں چپراسی کے طور پر رکھنا چاہتی ہے۔ انہوں نے بی جے پی پر ریزرویشن اور نوکریاں ختم کرنے کا بھی الزام لگایا۔ انہوں نے کہاکہ بی جے پی کو خطرہ صرف کانگریس اور راہل گاندھی سے ہے، راہل گاندھی کسانوں، نوجوانوں، دلتوں کی لڑائی لڑرہے ہیں، اسی لیے مودی حکومت انہیںدبانا چاہتی ہے۔ اس موقع پر کانگریس لیڈر راہل گاندھی، پرینکا گاندھی اوردیگر ریاستوں کے کانگریس ایم ایل ایز بھی موجود تھے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button