بھارت

یوگی آدتیہ وزارت اعلیٰ کے عہدے پر رہنے کا جواز کھو چکے ہیں، این سی پی

ممبئی17 جون (کے ایم ایس)بھارتی ریاست مہاراشٹر میں، حکمراں مہا وکاس اگھاڑی کی اتحادی نیشنلسٹ کانگریس پارٹی (این سی پی) نے کہا ہے کہ مسلمانوں کے خلاف کارروائیوں اور بلڈوزر پالیسی پر قانونی ماہرین کے سوالات کے بعد اتر پردیش کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے عہدے پر برقرار رہنے کا اخلاقی اختیار کھو دیا ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق این سی پی کے چیف ترجمان Mahesh Tapaseنے کہا کہ سابق ججوں اور سینئر وکلاءنے چیف جسٹس آف این وی رمنا کو مسلمانوں کے تعیں یوگی آدتیہ ناتھ کی زیرقیادت اتر پردیش کی بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) حکومت کے ناروا سلوک کے بارے میں خط لکھا ہے ۔یوگی حکومت نے پولیس کو پیغمبر اسلام ﷺ کے بارے میں گستاخانہ بیانات کے خلاف سراپا احتجاج مسلمانوں کے خلاف کارروائی اور انکے گھروں کو بلڈوز کرنے کھلی چھٹی دے دی ہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button