بھارت

بہار میں پولیس نے دو بیگناہ مسلمانوں کو گرفتار کر لیا

پٹنہ (بہار) 14 جولائی (کے ایم ایس) بھارتی ریاست بہار کے دارالحکومت پٹنہ کے علاقے پھلواری شریف میں پولیس نے دو مسلمانوں کو بھارت توڑنے کی سازش میں ملوث ہونے کے الزام میں گرفتار کر لیا ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (اے ایس پی) منیش کمار نے ذرائع ابلاغ کو بتایا کہ جھارکھنڈ کے ایک ریٹائرڈ پولیس افسر محمد جلال الدین اور اطہر پرویز جو سٹوڈنٹس اسلامک موومنٹ آف انڈیا (ایس آئی ای آئی )کے سابق رکن اور پاپولر فرنٹ آف انڈیا اور سوشل ڈیموکریٹک پارٹی آف انڈیا کے موجودہ رکن ہیں کو پولیس نے بھارت توڑنے کی سازش میں مبینہ طور پر ملوث ہونے کے الزام میں گرفتار کیا ہے۔
پولیس افسرنے دعویٰ کیا کہ پرویز نے لاکھوں روپے کے فنڈز بھی اکٹھے کیے اور مسلم کمیونٹی کو مارشل آرٹ سکھایا۔ محمد جلال الدین 2020 پولیس ملازمت سے ریٹائیرڈ ہو گئے تھے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button