بھارت

امریکہ :بھارتی سکھ موسیقار کو گوردوارے کے باہر گولیاں مار کر ہلاک کردیا گیا

sikh killed

واشنگٹن : بھارتی ریاست اتر پردیش سے تعلق رکھنے والے ایک سکھ کو امریکی ریاست الاباما میں ایک گرودوارے کے باہر نامعلوم حملہ آوروں نے گولیاں مار کر ہلاک کر دیا۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق راج سنگھ عرف گولڈی ایک موسیقار تھا اور اتر پردیش کے ضلع بجنور کے گاو¿ں ٹانڈہ ساہو والا کا رہائشی تھا۔ وہ موسیقاروں کے ایک گروپ کے ساتھ ایک سال سے زائد عرصے سے امریکہ میں مقیم تھا۔

واقعے کے دن وہ کیرتن ( بھکت گانا) کرنے کے لیے الاباما کے علاقے سیلما میں گرودوارے گئے تھے۔

اپنے میوزیکل گروپ کے ساتھ کیرتن پرفارم کرنے کے بعد گولڈی گوردوارے کے باہر کھڑا تھاکہ نامعلوم حملہ آوروں نے اسے گولیاں مار دیں۔ذرائع ابلاغ کی رپورٹس کے مطابق یہ واقعہ 23 فروری کو پیش آیا ہے۔

گولڈی اپنے والدین کا سب سے بڑا بیٹا تھا ۔پانچ سال قبل والد کے انتقال کے بعد وہ اپنے خاندان کا واحد کفیل تھا۔ انہوں نے اپنے پیچھے ماں، دو بہنیں اور ایک چھوٹا بھائی چھوڑا ہے۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button