مقبوضہ جموں و کشمیر

جنوبی ایشیا میں پائیدار امن کیلئے مسئلہ کشمیر کا حل ضروری ہے، بہل

a92d96f7-9d9c-48fe-ac84-b3e0fe7a6ca9بھارت سلامتی کونسل کا مستقل رکن بننے کا حق نہیں رکھتا، شیخ متین
جموں 15جولائی ( کے ایم ایس ) بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس کے رہنما ایڈووکیٹ دیویندر سنگھ بہل نے کہا ہے کہ جنوبی ایشیا میں پائیدار امن کیلئے مسئلہ کشمیر کا حل ناگزیر ہے۔
انہوں نے جموں میں جاری ایک بیان میں کہا کہ جنوبی ایشیا میں پائیدار امن مسئلہ کشمیر کے حل سے وابستہ ہے لیکن بھارت کی ہٹ دھرمی کی وجہ سے یہ دیرینہ تنازعہ گزشتہ سات دہائیوں سے زائد عرصے سے حل طلب ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی ہمیشہ یہ خواہش رہی ہے کہ مسئلہ کشمیر کو اقوام متحدہ اور کشمیری عوام کی خواہشات کے مطابق حل کیا جائے تاہم اس میں بھارت کی توسیع پسندانہ اور ظالمانہ پالیسی ایک بڑ ی رکاوٹ ہے۔ حریت رہنما نے کہا کہ بھارت نے تحریک آزادی کو دبانے کے لئے اپنی فورسز کوکالے قوانین کے کشمیریوںکے قتل کا لائسنس دے رکھا ہے۔ دیویندر سنگھ بہل نے بھارت پر زور دیا کہ وہ ہٹ دھرمی کی پالیسی ترک کر کے تنازعہ کشمیرپر پاکستان کے ساتھ پر پائیدار اور بامعنی مذاکراتی عمل شروع کرے ۔ انہوں نے عالمی برادری سے اپیل کی کہ وہ بھارت کو مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی پامالیوں سے روکنے کے لئے اپنا اثرورسوخ استعمال کرے۔
sheik abdul mateenدریںاثنا کل جماعتی حریت کانفرنس آزاد جموں وکشمیر شاخ کے جنرل سیکریٹری شیخ عبدالمتین نے اسلام آ باد میں جاری ایک بیان میں کہا ہے کہ بھارت جموںو کشمیرکے حوالے سے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے قرارداوں کی واضح خلاف ورزی کررہا ہے جبکہ وہ سلامتی کونسل کی مستقل رکنیت کے حصول کے لیے کوششاں ہے جو کشمیریوں کے زخموں پر نمک پاشی کے مترادف ہے ۔ انہوں نے کہاکہ بھارت نے مقبوضہ جموں وکشمیر پر غاصبانہ قبضہ جمارکھا ہے اور مقبوضہ علاقے میں آٹھ لاکھ سے زائد فورسز اہلکار تعینات کر کے نہتے کشمیریوں کے خلاف دہشت گردی کا بازار گرم کر رکھا ہے۔ شیخ عبدالمتین نے کہا کہ ایک ایساملک جواقوام متحدہ کی قرراداوں کی واضح اور کھلی خلاف ورزی کر رہا ہے کیسے ایک اہم عالمی ادارے کا مستقل رکن بن سکتاہے ۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کی کوششو ں سے بھارت سلامتی کونسل کی مستقل نشست حاصل کرنے میں ایک مرتبہ پھر ناکام ہوا ہے ۔ انہوںنے اس حوالے سے،عرب لیگ اور افریقی یونین کے موقف کی بھی تعریف کرتے بھارت کی ناکامی کو سفارتی محاز پر پاکستان کی ایک بڑی میابی قراردیا ہے۔انہوں نے کہاکہ اقوام متحدہ کے رکن ملکوں کو چاہیے کہ وہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوجی مظالم اور انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں پر بھارت کا محاسبہ کریں۔ شیخ متین نے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل سے مطالبہ کیا کہ وہ کشمیر سے متعلق عالمی ادارے قراردادوں پر عملدرآمد کو یقینی بنائیں۔
یاد رہے کہ بھارت کا اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا مستقل رکن بننے کا خواب پھر چکنا چور ہو گیا ہے ۔پاکستان نے بھارت کو سلامتی کونسل کی مستقل رکنیت دینے کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ بھارت جموںوکشمیر کے بارے میں سلامتی کونسل کی قراردادوں کی مسلسل خلاف ورزی کر رہا ہے۔بھارت کو مستقل رکن بننے کے لیے 129 رکن ملکوں کی حمایت درکار ہے جبکہ وہ مطلوبہ تعداد کے نصف سے بھی کم ملکوں کی حمایت بھی حاصل نہیں کرسکا۔ پاکستان کے موقف کی عرب لیگ اور افریقی یونین نے بھی حمایت کی ہے۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button