مقبوضہ جموں و کشمیر

عدالت کی طرف سے کشمیری نوجوان کے قتل میں ملوث پولیس اہلکاروں کیخلاف مقدمہ درج کرنے کی ہدایت

سرینگر15جولائی(کے ایم ایس)
غیر قانونی طورپربھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں سرینگر کی ایک عدالت نے کرائم برانچ کو پولیس اسٹیشن نوگام میں ایک نوجوان کے ”دوران حراست”قتل میں ملوث معطل پولیس اہلکار اور دیگر نامعلوم پولیس اہلکاروں کے خلاف مقدمہ درج کرنے کی ہدایت دی ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق عدالت نے یہ ہدایت نوجوان مسلم منیرکی والدہ کی جانب سے اپنے وکیل ایڈووکیٹ تصدق حسین ریشی کے ذریعے دائر کی گئی درخواست کی سماعت کے دوران جاری کیں۔ وکیل کے دلائل سننے اور درخواست پر غور کرنے کے بعد، سٹی جج اجے کمار کی عدالت نے ایس ایچ او کرائم برانچ کو ہدایت دی کہ وہ عبدالرشید منشی تھانہ نوگام اور دیگر پولیس اہلکاروں کے خلاف ایف آئی آر درج کریں جو مسلم منیر کے دوران حراست قتل میں ملوث ہیں تاکہ مجرموں کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جا سکے۔
واضح رہے گزشتہ ہفتہ کو سرینگر کے نواحی علاقے بڈ شاہ نگر نٹی پورہ کے رہائشی21سالہ نوجوان مسلم منیر لون کو پولیس اسٹیشن نوگام میں طلب کیا گیا تھا۔ بعدازاں اس کی لاش گھر والوں کے حوالے کی گئی تھی ۔اہلخانہ کے مطابق مسلم منیر کو پولیس نے حراست کے دوران قتل کیا ہے۔ نوجوان کے اہلخانہ اور پڑوسیوں نے پولیس کی حراست میں اس کے قتل کے بعد زبردست احتجاج بھی کیاتھا۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button